Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Wednesday, 11 November 2015

Re: ))))Vu & Company(((( امریکہ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، وہ شہر جہاں مسلمانوں کی حکومت قائم ہو گئی

Nice..

On 11 Nov 2015 11:09, "Jhuley Lal" <jhulaylall@gmail.com> wrote:
 
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اثر و رسوخ کے اثرات اب سیاست اور حکومت میں بھی نظر آنے لگے ہیں اور امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک شہر پر مکمل طور پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوگئی ہے۔
ہیم ٹریمک شہر کبھی کیتھولک عیسائیوں کی اکثریت رکھتا تھا لیکن اب یہ مسلم اکثریتی کونسل کا انتخاب کرنے کی وجہ سے خبروں کا موضوع بن گیا ہے۔ حالیہ الیکشن میں حصہ لینے والے چھ امیدواروں میں سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے تینوں امیدوار مسلمان تھے جبکہ باقی تینوں غیر مسلم تھے۔ اخبار "دی انڈیپنڈنٹ" کے مطابق شہر کی چھ رکنی کونسل کے چار ارکان مسلمان ہیں۔

مزید جانئے: دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان کونسے نمبر پر آیا؟ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا 
یہ شہر اس لحاظ سے بھی منفرد اہمیت کا حامل ہے کہ امریکا میں دس سال قبل اس کی مسجد کو سپیکر کے ذریعے اذان نشر کرنے کی اجازت دی گئی۔ کونسل کے رکن ابوموسیٰ کا کہنا تھا کہ اگرچہ کونسل میں مسلمانوں کی اکثریت ہے لیکن یہ مذہب سے بالا تر ہوکر سب شہریوں کی نمائندگی کرے گی۔ یونیورسٹی آف مشی گن کی پروفیسر سیلی ہوول کہتی ہیں کہ مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور وہ شہر کی شکل کو تبدیل کرتے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں یہ رجحان مزید تیزی پکڑجائے گا۔

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment