Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Wednesday, 11 November 2015

))))Vu & Company(((( شرک

(۷) جو شرک کرتا ہے اللہ کے ساتھ تو وہ ایسا ہے گرگیا آسمان سے 

حُنَفَآءَ لِلّٰہِ غَیْرَ مُشْرِکِیْنَ بِہٖ ط وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَکَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ 
فَتَخْطَفُہُ الطَّیْرُ اَوْ تَہْوِیْ بِہِ الرِّیْحُ فِیْ مَکَانٍ سَحِیْقٍ (۳۱/۲۲ اَلْحَجّ)
(الف) '' اللہ کی توحید کو مانتے ہوئے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتے ہوئے ۔ سنو! اللہ کے ساتھ شریک کرنے والا گویا آسمان سے گِر پڑا ٗ اب یا تو اسے پرندے اچک لے جائیں گے یا ہوا کسی دور دراز کی جگہ پھینک دے گی ٗ ٗ (سورۃ الحج  ۳۱/۲۲  )

وَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُشْرِکْ بِرَبِّیْٓ اَحَدًا (۴۲/۱۸  اَ لْکَہْف)
(ب)'' اور (وہ شخص ) یہ کہہ رہا تھاکہ کاش! میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کرتا (سورۃ الکہف  ۴۲/۱۸)
(۸) جو شرک نہ کرتا ہو وہ ایک نہ ایک روز جنت میں جائے گا
 ابو ذر ؓ سے مروی ہے رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا  ''جبریل ؑ نے مجھ سے کہا '' تمھاری امت میں جو کوئی اس حال میں انتقال کرے کہ شرک نہ کرتا  ہو تو  وہ  ایک  نہ  ایک  روز بہشت  میں  جائے گا  یا  یوں فرمایا  دوزخ  میں  (اس طبقے میں جہاں مشرک رہتے ہیں) نہ جائے گا  ٗ ٗ ابوذرؓ نے کہا  اگرچہ  وہ  زنا  کرتا  ہو  یا  چوری کرتا  ہو آپ ﷺ نے فرمایا  ''گو  زنا  اور  چوری  کرتا  ہو ٗ ٗ (۴۴۵ / ۴ ٗ ۳۲۹/۲ بخاری )

اِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ (۱۳ /۳۱ سورۃ لُقْمٰن)

(9) بے شک شرک ظلم عظیم ہے (سورۃ لقمٰن  ۱۳/۳۱)


(10) اور تم ہمارے پاس تنہا تنہا آگئے ٗ  جس طرح ہم نے اول بار

وَلَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰی کَمَا خَلَقْنٰکُمْ  اَوَّلَ مَرَّۃٍ  وَّتَرَکْتُمْ  مَا  خَوَّلْنٰکُمْ  وَرَآءَ 
ظُہُورِکُمْ  ج   وَمَا  نَرٰی مَعَکُمْ  شُفَعَآءَکُمُ  الَّذِیْنَ  زَعَمْتُمْ  اَنَّہُمْ  فِیْکُمْ شُرَکٰٓؤُا ط 
لَقَدْ  تَّقَطَّعَ  بَیْنَکُمْ  وَضَلَّ  عَنْکُمْ  مَا  کُنْتُمْ  تَزْعُمُوْنَ (۹۴/۶سُوْرَۃُ الْاَنْعَامِ) 
تم کو پیدا کیا تھا اور جو کچھ ہم نے تم کو دیا تھا اسکو اپنے پیچھے ہی چھوڑ آئے
'' 
اور تم  ہمارے  پاس  تنہا  تنہا  آگئے  ٗ  جس طرح  ہم  نے  اول بار تم  کو  پیدا  کیا  تھا  اور جو کچھ ہم نے تم کو دیا تھا اسکو اپنے  پیچھے  ہی چھوڑ  آئے  اور ہم  تو  تمہارے  ہمراہ  ان شفاعت کرنے  والوں کو نہیں  دیکھتے  جن کی نسبت تم  دعویٰ رکھتے تھے کہ وہ تمہارے معاملے  میں  شریک  ہیں  واقعی تمہارے آپس  میں  تو  قطع  تعلق  ہوگیا  اور وہ  تمہارا   دعویٰ  سب تم  سے  کِیا  گزرا  ہوا ٗ ٗ  (یعنی وہ غائب ہوگئے) (سورۃ الانعام ۹۴/۶)
(۱۱) مشرک مرد اور عورت ان سے نکاح ناجائز ہے 
اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً اَوْ مُشْرِکَۃً  ز  وَّالزَّانِیَۃُ لَا یَنْکِحُہَآ اِلَّا زَانٍ 
اَوْ مُشْرِکٌ  ج  وَحُرِّمَ ذٰلِکَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ ( ۳/۲۴ سُوْرَۃُ النُّوْر)
زانی  مرد  بجز  زانیہ  یا  مشرکہ عورت  کے کسی  اور سے  نکاح نہیں کرتا  اور  زناکار عورت سے بھی  بجز زانی  یا مشرک مرد کے  اور کوئی  نکاح نہیں کرتا  اور  ایمان  والوں  پر  یہ حرام کردیا گیا  ٗ ٗ  (سورۃ النور  ۳/۲۴
(۱۲) مشرک دوزخ میں ڈال دئے جائیں گے
وَلَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا اٰخَرَ فَتُلْقٰی فِیْ جَہَنَّمَ مَلُوْمًا مَّدْحُوْرًا (۳۹/۱۷اَلْاِسْرَآء)  
تم اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بنانا کہ ملامت خور دہ اور راندہَ درگاہ ہوکر دوزخ میں ڈال دیے جاؤ گے (سورۃ الاسراء  ۳۹/۱۷( 
)
۱۳مشرک برے حال میں رہے گا 
'' اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا کہ ملامت زدہ تو برے حالوں بے کس ہو کر بیٹھ رہے گا 
)
سورۃ الاسراء  ۲۲/۱۷ ( 
)
۱۴مسلمانوں کو جائز نہیں ہے کہ مشرکین کے لیے 
مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ انکے رشتہ دار ہی ہوں 
پیغمبر کو اور دوسرے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ مشرکین کے لیے مغفرت کی دعا مانگیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہی ہوں اس امر کے ظاہر ہوجانے کے بعد کہ یہ لوگ دوزخی ہیں ٗ اور ابراہیم ؑ کا اپنے باپ کے لیے دعائے مغفرت مانگنا وہ صرف وعدہ کے سبب سے تھا جو انہوں نے اس سے وعدہ کرلیا تھا ۔پھر جب ان پر یہ بات ظاہر ہوگئی کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو وہ اس سے محض بے تعلق ہوگئے)سورۃ التوبۃ  ۱۱۳/۹)


--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment