Nice
--ایک بیرل تیل نکالنے پر کتنا خرچہ ہوتا ہے؟
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ایک سال کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمت، جو کہ کبھی 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہوا کرتی تھی، کم ہوکر تقریباً 28 ڈالر فی بیرل تک آچکی ہے۔ تیل کی قیمت میں یہ غیر معمولی گراوٹ طلب میں کمی کے باوجود رسد کم نہ ہونے سے پیدا ہوئی۔ سیاسی و معاشی حالات کے پیش نظر تیل کی طلب میں خاصی کمی ہوئی لیکن اوپیک (تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک ) کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کی گئی۔ سعودی عرب کی قیادت میں اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوار بغیر کمی کئے جاری رکھنے کا نتیجہ یہ ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں تقریباً تین ارب بیرل اضافی تیل موجود ہے۔
قیمت میں بھاری کمی کا نقصان سب سے زیادہ ان ممالک کو ہو رہا ہے کہ جہاں تیل پیدا کرنے کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ یہ ممالک اب شدید مشکلات کے شکار ہوگئے ہیں۔ برطانیہ اور یورپ میں تیل کی پیداوار کے اخراجات خلیجی ممالک کی نسبت کہیں زیادہ ہیں، حتیٰ کہ ایران میں بھی فی بیرل تیل پیدا کرنے کا خرچ سعودی عرب کی نسبت زیادہ ہے۔ ایران میں ایک بیرل تیل نکالنے کا خرچ 12.6 ڈالر ہے، جبکہ اس کے برعکس سعودی عرب میں ایک بیرل تیل نکالنے کا خرچ صرف 9.9 ڈالر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جن ممالک میں تیل کی پیداوار مہنگی پڑتی ہے وہاں متعدد آئل کمپنیاں کاروبار بند کرنے پر مجبور ہورہی ہیں، جبکہ خلیجی ممالک فی الحال اس صورتحال کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
مختلف ممالک میں ایک بیرل تیل پیدا کرنے پر کتنا خرچ آتا ہے، اس کی تفصیلات کمپنی Rystad Energyکے Ucube ڈیٹا بیس کے مطابق کچھ یوں ہیں:
برطانیہ: 52.5ڈالر
برازیل: 48.8 ڈالر
کینیڈا: 41 ڈالر
امریکا: 36.2ڈالر
ناروے: 36.1ڈالر
انگولا: 35.4 ڈالر
کولمبیا: 35.3 ڈالر
نائجیریا: 31.6ڈالر
چین: 29.9ڈالر
میکسیکو: 29.1ڈالر
قازقستان: 27.8 ڈالر
لیبیا: 23.8ڈالر
وینز ویلا: 23.5ڈالر
الجیریا: 20.4ڈالر
روس: 17.2ڈالر
ایران: 12.6 ڈالر
عراق: 10.7ڈالر
سعودی: عرب 9.9ڈالر
کویت: 8.5ڈالر
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:
Post a Comment