Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Saturday 14 May 2016

Re: ))))Vu & Company(((( قیامت اور اجرام فلکی اور اجرام ارضی

Nicev

On 13 May 2016 8:29 pm, "Jhuley Lal" <jhulaylall@gmail.com> wrote:
قیامت اور اجرام ارضی

(زمین)​
زمین بری طرح ہچکولے کھانے لگے گی۔
إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّۭا 
ترجمعہ: جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے (سورہ الواقعہ،آیت4)

زمین اللہ تعالیٰ کے ڈر سے کانپنے لگے گی۔
يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلْجِبَالُ كَثِيبًۭا مَّهِيلًا
ترجمعہ: جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں (سورۃ المزمل،آیت 14)

زمین اپنے خزانے باہر نکال پھینکے گی۔
إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ﴿١﴾وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ﴿٢﴾
ترجمعہ: جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی (سورہ الزلزال،آیت1-2)

زمین کو ایک ہی چوٹ مین ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا۔
فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ ﴿13﴾وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةًۭ وَٰحِدَةًۭ ﴿14﴾
ترجمعہ: تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے (سورہ الحاقۃ،آیت13-14)

زمین کھینچ کر اس قدر پھیلا دی جائے گی کہ صاف چٹیل میدان بن جائے گی۔
وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ
ترجمعہ: اور جب زمین پھیلا دی جائے گی (سورۃ الانشقاق،آیت 3)
فَيَذَرُهَا قَاعًۭا صَفْصَفًۭا ﴿106﴾ لَّا تَرَىٰ فِيهَا عِوَجًۭا وَلَآ أَمْتًۭا ﴿107﴾
ترجمعہ: پھر زمین کو چٹیل میدان کر کے چھوڑے گا تو اس میں کجی اور ٹیلا نہیں دیکھے گا(سورۃ طہ،آیت106-107)
وَإِنَّا لَجَٰعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًۭا جُرُزًا 
ترجمعہ: اورجو کچھ اس پر ہے بے شک ہم سب کو چٹیل میدان کر دیں گے (سورۃ الکہف،آیت8)


(پہاڑ)​

پہاڑ بادلوں کی طرح اڑنے لگے گیں۔
وَتَرَى ٱلْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةًۭ وَهِىَ تَمُرُّ مَرَّ ٱلسَّحَابِ ۚ صُنْعَ ٱللَّهِ ٱلَّذِىٓ أَتْقَنَ كُلَّ شَىْءٍ ۚ إِنَّهُۥ خَبِيرٌۢ بِمَا تَفْعَلُونَ
ترجمعہ: اور تو جو پہاڑوں کو جمے ہوئے دیکھ رہا ہے یہ تو بادلوں کی طرح اڑتے پھریں گے اس الله کی کاریگری سے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنا رکھا ہے اسے خبر ہے جو تم کرتے ہو(سورۃ النمل،آیت88)

پہاڑ ریت کے ذروں کی طرح بکھر جائیں گے۔
وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
ترجمعہ: اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے (سوۃ النباء،آیت20)

پہاڑ مٹی کی دھول کی طرح اڑتے نظر آئیں گے۔
وَيَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْجِبَالِ فَقُلْ يَنسِفُهَا رَبِّى نَسْفًۭا
ترجمعہ: اور تجھ سے پہاڑوں کا حال پوچھتے ہیں سوکہہ دے میرا رب انہیں بالکل اڑا دے گا (سورۃ طہ،آیت105)

پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائیں گے۔
وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّۭا ﴿٥﴾فَكَانَتْ هَبَآءًۭ مُّنۢبَثًّۭا ﴿٦﴾
ترجمعہ: اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں (سورہ الواقعہ،آیت5-6)

پہاڑ دھنکی ہوئی اون کی طرح اڑتے پھر رہے ہوں گے۔
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ 
ترجمعہ: اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے (سورۃ القارعہ،آیت5) 

(سمندر)​
دریاوں اور سمندروں کا پانی آگ سے بھڑک اٹھے گا۔
وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ 
ترجمعہ: اور جب دریا آگ ہو جائیں گے (سورۃ التکویر،آیت6)
وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ
ترجمعہ: اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے (سورۃ الانفطار،آیت3)


قیامت اور اجرام فلکی
(آسمان)​
آسمان پھٹ کر سرخ چمڑے کی طرح کا ہو جائے گا۔
فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةًۭ كَٱلدِّهَانِ 
پس جب آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے گا جیسے کہ سرخ چمڑہ (سورۃ الرحمن،آیت37)

آسمان پھٹ جائے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی۔
وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍۢ وَاهِيَةٌۭ 
ترجمعہ:۔ اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا (سورۃ الحاقہ آیت 16)

آسمان پگھلے ہوئے سونے کی طرح سرخ ہو جائے گا۔
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ 
ترجمعہ: جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا (سورۃ المعارج،آیت8)

آسمان بری طرح ڈگمگانے اور لرزنے لگے گا۔
يَوْمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوْرًۭا 
ترجمعہ:جس دن آسمان تھرتھرا کر لرزنے لگے گا۔(سورۃ الطور،آیت9)


(سورج)​
سورج بے نور ہو جائے گا۔
إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ 
ترجمعہ: جب سورج لپیٹ لیا جائے گا (سورۃ التکویر،آیت 1)


(چاند)​
چاند بے نور ہو جائے گا۔
وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ 
ترجمعہ: اور چاند بے نور ہو جائے گا (سورۃ القیامہ،آیت8)

سورج اور چاند جمع کر دئے جائیں گے۔
وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ 
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں۔(سورۃ القیامہ،آیت9)
  

(ستارے)​
ستارے بے نور ہو جائیں گے۔
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ
ترجمعہ: جب تاروں کی چمک جاتی رہے (سورۃ المرسلات،آیت8)

وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ
جب تارے بےنور ہو جائیں گے (سورۃ التکویر،آیت2)

ستارے بکھر جائیں گے۔
وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے (سورۃ الانفطار،آیت 2)

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment