زندہ زباں ہے لیکن شعور مرگیا ہے
آواز حق کا یاں پہ دستور مرگیا ہے
کرے صبر یا کہ روۓ حالات شہر پہ
اسی کشمکش میں ہاۓ دل رنجور مرگیا ہے
قائم وہی ہیں جو کہ زردار ہیں یہاں
چکّی میں پس کے لیکن مجبور مرگیا ہے
کوئی بات بھی ہنسی کی ہنساتی نہیں ہے اب
مسلسل دکھوں سے شاید سرور مر گیا ہے
ظالم زمانہ میری آواز کیا سنے ؟
اس نقّار خانے میں تو منصور مرگیا ہے
ثمر بار اب نہ ہوں گی شاید یہ ٹہنیاں
یہ وہ شجر ہے جس کا بور مرگیا ہے
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment