قرار جان و دل کوچۂ دلدار میں عدم
جیسے کنول ہو دشت و گلزار میں عدم
لہروں کی گردشوں پہ سنبھلا ہے کوئی کب
سو ناؤ کا تحفظ منجدھار میں عدم
اب خاک چھانی جاۓ کسی اور دیس کی
ہے لذّت حیات اس دیار میں عدم
بے تاب پھر رہی ہے یہاں بکنے کو وفا
گاہک مگر ہیں پورے بازار میں عدم
ہر روز نیا حادثہ، نئی بات پیش ہے
ٹھہراؤ یعنی وقت کی رفتار میں عدم
سب کچھ ہے پھر بھی دل کی ویرانی نہ جاۓ ہے
مہکار گویا موسم بہار میں عدم
خود غرضیوں کی بھینٹ تعلقات چڑھ گئے
مروت خلوص دور پیکار میں عدم
لئے برہنہ پھریں تمدّن کی لاش کو
رنگ حیا ہو جیسے سنسار میں عدم
دیتے تھے حوصلہ جو خود دل شکستہ ہیں
اب تسلیاں دلاسے غم خوار میں عدم
جو مجتمع کرے کسی بکھرے خیال کو
وہ تاثیر دلبرانہ افکار میں عدم
تصویر غم بنا کے سب کو دکھا دے جو
ایسا اثر ہے کیوں مرے اشعار میں عدم
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment