--
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترمی و مکرمی
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
ہماری نوجوا ن نسل ہمارا اثاثہ اور ہمارے مستقبل کا اصل سرمایہ ہے۔ اس دور کی ایک بہت بڑی ضرورت اور دینی خدمت یہ ہے ہم اپنی نوجوان نسل کو دین کے معاملے میں حساس بنائیں۔ تاہم نوجوان اپنی عمر کے تقاضوں کی بنا پر اکثر روایتی انداز میں پیش کی گئی دینی باتوں پر توجہ نہیں دیتے۔ خوش قسمتی سے اردو زبان کی تاریخ کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ''جب زندگی شروع ہوگی'' اور اس کا دوسرا حصہ''قسم اس وقت کی'' اس مسئلے کو حل کرنے میں ایک بنیادی کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ دو کتابیں جو بظاہر ناول کے اسلوب میں لکھی گئی ہیں درحقیقت دینی عقائد اور تعلیمات کو انتہائی دلچسپ پیرائے میں نوجوانوں تک پہنچانے کا ایک انتہائی موثر ذریعہ ہیں۔ یہ کتابیں بے شمار لوگوں اور خاص کر نوجوانو ں کی سوچ اور زندگی بدل چکی اور انہیں حقیقی معنوں میں ایک سچا مسلمان بناچکی ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ پانچ پانچ جلدوں پر مشتمل ان کتابوں کاسیٹ ملک کی ہر یونیورسٹی ،کالج اور ہائی اسکول کی لائبریری میں ضرور موجود ہو تاکہ نوجوان انہیں باآسانی حاصل کرکے ان کا مطالعہ کرسکیں۔ہمیں یقین ہے کہ یہ مطالعہ ان کی زندگیو ں میں گہرے اثرات چھوڑے گا۔ تاہم یہ اتنا بڑا پروجیکٹ ہے کہ کسی فرد یا ادارے کے لیے تنہا اس کی ذمہ داری اٹھانا ممکن نہیں۔لیکن ہم میں سے ہر شخص کم از کم ایک یا اللہ تعالیٰ جتنی توفیق دیں اتنے تعلیمی اداروں کی ذمہ داری قبول کرلے تو ہمارے لیے نوجوان نسل تک ان کتابوں کو پہنچانا ممکن ہوجائے گا۔
ہمارا ادارہ ''انذار ''اس دینی خدمت میں آپ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کتاب رعایتی قیمت پر آپ کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ کم سے کم خرچ میں زیاد ہ سے زیادہ کتابیں نوجوانوں تک پہنچ سکیں۔چنانچہ اس مقصد کے لیے دس کتابوں پر مشتمل ایک سیٹ کی قیمت بمعہ کوریئر خرچ صرف 2000روپے ہے۔ یہ چھوٹی سی رقم جو ایک دفعہ گھر سے باہر کھانا کھانے کے بل سے بھی کم ہے ایک نسل کی زندگی بدل سکتی ہے۔
نوٹ: جو لوگ مالی طور پر تعاون نہیں کرسکتے لیکن خود اگر کسی تعلیمی ادارے میں استاد ہیں اور اپنے ادارے میں یہ کتابیں رکھوا کر طلبا کوان کے پڑھنے پر آمادہ کرسکتے ہیں، وہ بھی ہم سے ضرور رابطہ کریں۔ جو لوگ خود استاد نہیں مگر اپنے جاننے والے اساتذہ سے یہ کام کراسکتے ہیں وہ بھی اس خدمت میں حصہ لے سکتے ہیں۔
Best Regards
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment