Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Thursday, 17 December 2015

))))Vu & Company(((( سولہ دسمبر کے شہید بچوں کے نام


چمکتی آنکھیں دمکتے چہروں پہ خواب کل کے دکھا رہی تھیں 
علوم کی پاک و صاف کرنیں لبوں پہ جو جھلملا رہی تھیں 

کسے خبر تھی حدف بنیں گے فرشتے ننھے جو تھے ہمارے 
کہ یاد کر کے جو رو رہے ہیں ہم اپنی آنکھوں کے چاند تارے 

ابھی تو بستوں کا بوجھ بھی ان سے اٹھ نہ پایا تھا اس طرح سے 
اٹھا گئے قومے منتشر کو وہ خواب غفلت سے جس طرح سے 

یہ وار کاری تھا نفرتوں کا جہالتوں کا درندگی کا 
تو ناتوانوں نے سہہ کے سینوں پہ مان رکھا ہے زندگی کا 

جو ننھے بچوں کا خوں بہا کر سمجھ رہے تھے کہ جیت ہو گی 
کہ بد نصیبی ہی تھا مقدر شکست ان کا نصیب ہو گی 

یہ وعدہ تم سے رہے گا اپنا ہمارے ہردل عزیز بچو 
مٹا کے دم لیں گے نفرتوں کو جہالتوں کو درندگی کو 

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment