Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Monday, 16 May 2016

))))Vu & Company(((( ان کے پاس قرآن نہیں تھا تو میں نے کہا۔۔۔

ان کے پاس قرآن نہیں تھا تو میں نے کہا۔۔۔


    لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ارب پتی یہودی زیک گولڈ سمتھ کو شکست دے کر لندن کا پہلا مسلمان میئر بننے والے صادق خان کے بارے میں آپ اب تک بہت کچھ جان چکے ہوں گے، لیکن حال ہی میں ان کی زندگی کا ایک ایسا واقعہ سامنے آیا کہ جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ 
    اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق صادق خان نے اخبار ایوننگ سٹینڈرڈ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں پہلی بار اس واقعے کا تذکرہ کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 2009ءمیں صادق خان کو برطانوی ملکہ کی خصوصی کاﺅنسل کے رکن کی حیثیت سے چنا گیا۔ 
    بکنگھم پیلس سے انہیں ایک فون کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیا "آپ ملکہ کے سامنے حلف لیں گے۔ آپ کس قسم کی بائبل پسند کریں گے؟" 
    جواب میں صادق خان کا کہنا تھا "میں صرف قرآن مجید پر حلف لیتا ہوں، میں مسلمان ہوں۔"

    ملکہ کے محل میں ہمیشہ بائبل پر حلف لیا جاتا تھا۔ منتظمین کو اس بات پر حیرانی ہوئی کہ پہلی دفعہ کوئی قرآن مجید پر حلف لینے پر اصرار کر رہا تھا، تاہم انہوں نے کہا "ہمارے پاس قرآن مجید نہیں ہے۔ آپ اسے اپنے ساتھ لے آئیے۔" 
    صادق خان کا کہنا ہے کہ وہ حلف کی تقریب میں اپنے ساتھ قرآن مجید لے کر گئے اور اسی پر حلف لیا۔ جب تقریب ختم ہوئی تو قرآن مجید ان کے حوالے کیا گیا، لیکن انہوں نے کہا "نہیں، میں اسے واپس نہیں لے جانا چاہتا۔ کیا میں اسے اگلے شخص کے لئے یہاں چھوڑ سکتا ہوں۔" 
    صادق خان نے خود قرآن مجید پر حلف لیا اور پھر اس کتاب مقدس کو برطانوی شاہی محل میں خصوصی طور پر رکھوا کر آئے، تاکہ ان کے بعد جب بھی کوئی مسلمان حلف لینے کے لئے شاہی محل آئے تو اسے بائبل کی پیشکش نہ کی جائے۔


    --
    You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
    To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
    Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
    For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

    No comments:

    Post a Comment