86 سالہ دولہا اور 82 سالہ دلہن، جوانی میں ناکام ہونے والا عشق بالآخر 63 سال بعد کامیاب ہوگیا، عشق کی ایسی داستان جس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال موجود نہیں
لندن (نیوز ڈیسک) منگنی سے شادی تک کے سفر میں کئی رکاوٹیں سامنے آ سکتی ہیں جن کے باعث شادی میں تاخیر ہوجانا کوئی انوکھی بات نہیں ہے، لیکن ایک برطانوی جوڑے کی منگنی کے بعد شادی میں اتنی تاخیر ہوگئی کہ یہ خواب پورا ہونے میں دو، چار نہیں بلکہ پورے 63 سال لگ گئے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ ہیلن آندرے اور 23 سالہ ڈیوی موکس آرٹس کالج میں کلاس فیلو تھے کہ انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔ دونوں نے عمر بھر ساتھ رہنے کا عہد کیا اور منگنی کرلی، لیکن بدقسمتی سے ہیلن کے والدین شادی کے لئے تیار نہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکا آرٹ کی تعلیم حاصل کررہا ہے اور کل اگر وہ آرٹسٹ بن گیا تو کمائے گا کیا اور بیوی بچوں کو کھلائے گا کیا۔ ان کے دباﺅ پر بالآخر یہ شادی منسوخ ہوگئی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ ہیلن آندرے اور 23 سالہ ڈیوی موکس آرٹس کالج میں کلاس فیلو تھے کہ انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔ دونوں نے عمر بھر ساتھ رہنے کا عہد کیا اور منگنی کرلی، لیکن بدقسمتی سے ہیلن کے والدین شادی کے لئے تیار نہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکا آرٹ کی تعلیم حاصل کررہا ہے اور کل اگر وہ آرٹسٹ بن گیا تو کمائے گا کیا اور بیوی بچوں کو کھلائے گا کیا۔ ان کے دباﺅ پر بالآخر یہ شادی منسوخ ہوگئی۔
ہیلن کے والدین نے اپنی مرضی سے ان کی شادی کردی اور بیچارے ڈیوی بھی رو دھو کر چپ ہورہے۔ وقت گزرتا گیا اور اس دوران ان دونوں نے حالات کا جبر قبول کر لیا، مگر دل چھپی محبت ختم نہ ہوئی۔ ہیلن نے گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران تین شادیاں کیں جبکہ ڈیوی کی بھی دو شادیاں ہوئیں۔ اتفاق سے جدا ہونے کے 63سال بعد دونوں ایک دفعہ پھر تنہا ہو گئے کیونکہ ہیلن کا تیسرا شوہر اور ڈیوی کی دوسری بیوی کا انتقال ہو چکا تھا۔
ہیلن کا کہنا ہے کہ وہ ڈربی شائر میں مقیم اپنی بیٹی کے ہاں گئیں تو وہاں ایک مجسمہ دیکھا جس پر آرٹسٹ کا نام ایڈرین موکس لکھا ہوا تھا۔ جب انہوں نے نام کے آخری حصے کو دکھا تو ان کے دل میں ماضی کی کچھ یادیں تازہ ہوگئیں اور انہوں نے مجسمہ بنانے والے آرٹسٹ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا شروع کردیں۔ ان کا اندازہ درست ثابت ہوا کیونکہ ایڈرین موکس ان کے سابقہ منگیتر ڈیوی موکس کی سب سے چھوٹی بیٹی تھیں۔ اس طرح ایڈرین کے زریعے ڈیوی کا پتہ چلایا گیا اور دونوں کے درمیان ایک بار پھر رابطہ استوار ہوگیا۔ پھر جلد ہی انہیں اندازہ ہوگیا کہ اب ایک بار پھر قسمت انہیں یکجا کرنے کے لئے ایک دوسرے کے سامنے لائی ہے۔ چھ دہائیوں بعد دوبارہ ملاقات ہوئی تو کچھ ہی دنوں میں دونوں نے 63 سال پہلے ہونے والی منگنی کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔ اگرچہ دولہا 86 اور دلہن 82 برس کی ہو چکی تھی مگر ان کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ اب کی بار انہیں روکنے والا بھی کوئی نہیں تھا، بلکہ دونوں کے بچے اور پوتے پوتیاں بھی اس شادی کے لئے بہت پرجوش تھے۔ اور یوں بالآخر 63سال کی تاخیر کے بعد یہ شادی خوب دھوم دھام اور خیریت سے سرانجام پا گئی
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:
Post a Comment