Nice
On 27 Nov 2017 9:43 am, "Jhuley Lal" <jhulaylall@gmail.com> wrote:
--ایک ردیف 9 شاعر،"خدا خیر کرے"جگر مراد آبادی، جوشؔ ملیح آبادی، غلام بھیک نیرنگ، محمّد بلال اظفر عباسی، طارق کلیم، واصف علی واصفؔؒ، نامعلوم، نامعلوم، نامعلوم_______________________دِیدۂ یار بھی پُرنم ہے، خُدا خیر کرےآج کچھ اور ہی عالم ہے، خُدا خیر کرےاُس طرف غیرتِ خُورشیدِ جمال اور اِدھرزعم خوددارئ شبنم ہے، خُدا خیر کرےدِل ہے پہلُو میں کہ مچلا ہی چلا جاتا ہےاور خُود سے بھی وہ برہم ہے، خُدا خیر کرےرازِ بیتابئ دل کچھ نہیں کُھلتا، لیکنکل سے درد آج بہت کم ہے، خُدا خیر کرےحُسن ہر گام پہ ہے سایہ فگن، دام فگنعشق آزادِ دو عالم ہے، خُدا خیر کرےجگر مراد آبادی____________________________حسن افسردہ پریشاں ہے خدا خیر کرےنوک مژگاں پہ چراغاں ہے خدا خیر کرےسطح عارض کی دھڑکتی ہوئی رنگینی سےدل کی ہر ضرب نمایاں ہے خدا خیر کرےخیمہ زمزمۂ و حجلہ، عود و نے میںریۂ گوشہ نشیناں ہے خدا خیر کرےبے نیازی سے مری ناز شباب نو خیزبیعت عشوہ کا ساماں ہے خدا خیر کرےایک گل طبع و گہر طینت و شبنم اندامسرخ شعلوں پہ خراماں ہے خدا خیر کرےکل فقط دامن بلبل تھا ہوا پر غلطاںآج گل چاک گریباں ہے خدا خیر کرے۔جوشؔ ملیح آبادی_______________________________ اک ہجومِ غم و کلفت ہے، خدا خیر کرےجان پر نِت نئی آفت ہے، خدا خیر کرےجائے ماندن ہمیں حاصل ہے نہ پائے ماندنکچھ مصیبت ہی مصیبت ہے خدا خیر کرےآ چلا اس بتِ عیار کی باتوں کا یقیںسادگی اپنی قیامت ہے، خدا خیر کرےدل گیا جانے دو کافر کی ہے ایماں پہ نظرآنکھ میں اپنی مروت ہے، خدا خیر کرےابھی تشخیصِ مرض میں ہے طبیبوں کو کلامجان ادھر درپئے رخصت ہے خدا خیر کرےغلام بھیک نیرنگ__________________________________ اب کے جس شام تیری یاد کی محفل تھی سجیہم اسی شام گرفتار ، خدا خیر کرےدل کی محفل میں تجھے ڈھونڈ رہا ہوں کب سےہم نفس کوئی تو گفتار خدا خیر کرےانکا رقعہ جو ملا ہے مجھے اب کے اظفرکچھ تھے بیزار سے آثار خدا خیر کرےمحمّد بلال اظفر عباسی______________________________آج ہی یاد وہ آیا ہے بڑی شدت سےآج ہی ہم کو فراغت ہے خدا خیر کرےقلب و قالب نہ پگھل جائیں کہاں ممکن ہےپہلے بوسے کی حرارت ہے خدا خیر کرےاک طرف شوق ملاقات ہے اور ایک طرفمیری عمروں کی ریاضت ہے خدا خیر کرےاس کا انجام بہرطور تباہی ہو گاتیری اپنے سے بغاوت ہے خدا خیر کرےیہ میرا شوق شہادت، یہ گراں باری ء تیغاس کے ہاتھوں میں نزاکت ہے خدا خیر کرےطارق کلیم______________________________آئے یوسف کے خریدار خدا خیر کرےدل ہے یا مصرکا بازار خدا خیر کرےکوئی پرساں نہیں دنیا میں دل بسمل کاان کے لاکھوں ہیں طلب گار خدا خیر کرےآگیا وصل کا ہنگام کسی عاشق کےدارورسن ہو گئے تیار خدا خیر کرےپھر کسی دشت کی جاگ اٹھی ہے قسمت شایدپھر ملے ان کو پرستار خدا خیر کرےہم دعا دردکے بڑھنے کی کیا کرتے ہیںہوگئے آپ کے بیمار خدا خیر کرےاس نے دیکھا ہے محبت سے ہمیں محفل میںہیں قیامت کے یہ آثار خدا خیر کرےلاکھ آتش فشاں دیکھے ہیں جہاں میں لیکنآپ کی گرمی رخسار خدا خیر کرےنامعلوم_____________________________پھر ہوئی شین الف میم ، خدا خیر کرےہاتھ میں آگیا پھر جیم الف میم، خدا خیر کرے۔۔عشق پہلا ہے، مجھے ڈر ہے، ہو نہ جاؤں کہیںنون الف کاف الف میم ، خدا خیر کرے۔۔عشق کی راہ گزر میں نظر آتے ہیں مجھےہر طرف دال الف میم ، خدا خیر کرے۔۔تُو میرے واسطے سکھ چین ،میرے واسطے تُوالف مد 'آ 'رے' الف میم، خدا خیر کرے۔۔عین ، شین، قاف سے پالا ہے میرا جب سے پڑاکچھ نہیں کاف الف میم، خدا خیر کرےنامعلوم______________________________ان کے آنے کا امکان ہے خدا خیر کرےدل پہ گزرے گا یہ طوفان خدا خیر کرےوہ تو ہیں اُونچے محلات کے رہنے والےاور میرا گھر ہے بیابان خدا خیر کرےوہ یہ کہتے ہیں اس بار جدائی ہو گیمیں یہ کہتا ہو میری جان خدا خیر کرےمیں نے مانگی ہے وفا اور وفا کے بدلےاس نے مانگی ہے میری جان خدا خیر کرےنامعلوم_____________________________ہم غریبوں پہ عِنایات خُدا خیر کرےلب پہ آتے ہیں سوالات خُدا خیر کرےحُسن بیرُونِ حِجابات خُدا خیر کرےعِشق پابندِ رِوایات خُدا خیر کرےاِسے کہتے ہیں کسی چیز کا پا کر کھوناسرِ بازار مُلاقات خُدا خیر کرےرُکتے رُکتے بھی قدم اُٹھ گئے منزِل کی طرفبنتے بنتے ہی بنی بات خُدا خیر کرےبے خبر ہوتا ہے منزِل سے وہی جِس نے کِیادعویٰ کشف و کرامات خُدا خیر کرےدار پر ہوتی ہے مسند پہ نہیں ہو سکتیگُفتگُوِ ذات ہے باالذّات خُدا خیر کرےیادِ ماضی ہے نہ اندیشہء فردا واصفؔؒمِٹ گئے سارے نِشانات خُدا خیر کرے۔۔۔وصف علی وصف۔۔۔۔۔
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com .
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company .
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout .
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment