Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Sunday 21 June 2015

))))Vu & Company(((( RE: {GRP} Fazayel-e-Quran Majeed-Part 2 of 2

Allah save all muslims
 

Date: Sat, 20 Jun 2015 15:23:06 +0300
Subject: {GRP} Fazayel-e-Quran Majeed-Part 2 of 2
From: mirzaehtesham1950@gmail.com
To: global-right-path@googlegroups.com

فضائل قرآن کریم (حصہ دوم)
(۱) قرآن اندھیروں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے
الر ۚ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

(سورة إبراهيم 14/1)

(۲) قرآن راہ راست پر لے جاتا ہے

 يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَإِلَىٰ طَرِيقٍ مُّسْتَقِيمٍ (سورة الأحقاف 46/30)

(۳)قرآن رحمت ہے

 فَقَدْ جَاءَكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ (سورة الانعام 6/157)

''سو اب تمہارے پاس تمہارے رب کے پاس سے ایک کتاب واضح اور رہنمائی کا ذریعہ اور رحمت آچکی ہے ٗ ٗ 
(۴) قرآن سے ہدایت ملتی ہے

الم  تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ

(سورة لقمان 31/1-3)

 (۵)قرآن مبارک کتاب ہے ( بڑی خیر و برکت والی کتاب ہے) ' برکت کے لغوی معنی ہیں '' افزائش ٗ اضافہ ٗ بڑھنا ٗ زیادہ ہونا ٗ خیر و سعادت بھلائی ٗ اچھائیاں ٗ ٗ قرآن سے دین و دنیا کی بھلائی ہے

كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ  (سورة ص 38/29)

(۶)قرآن کریم حکمت سے پر (لبریز)ہے

يس  وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ (سورة يس 36/2)

 (۷)قرآن میں شفا ہے

 وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا

(سورة الإسراء  /  بني اسراءيل 17/82)

 یہ قرآن جو ہم نازل کررہے ہیں مومنوں کے لیے تو سراسر شفا اور رحمت ہے ۔ ہاں ظالموں کو بجز نقصان کے اور کوئی زیادتی نہیں ہوتی ٗ ٗ 

(۸) اللہ تعالیٰ قرآن کے ذریعہ لوگوں کو بلند کرتا ہے۔ عمر بن خطاب ؓ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا '' اللہ تعالیٰ اس کتاب ( قرآن مجید) کے ذریعہ بہت سے لوگوں کو بلند کرتا ہے اور بہت سے دوسرے لوگوں کو پست کرتا ہے (مسلم)

قرآن تمام جہان والوں کے لیے نصیحت ہے

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ (سورة ص 38/87)

یہ تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت (وعبرت) ہے ٗ ٗ
(۹) قرآن حق وباطل ٗ توحید و شرک ٗ عدل وظلم میں فرق کرنے والی کتاب الفرقان ہے 
تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا  الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا (سورة الفرقان 25/2-1

بہت بابرکت ہے وہ اللہ تعالیٰ جس نے اپنے بندے پر فرقا ن اتارا تاکہ وہ تمام لوگوں کے لیے آگاہ کرنے والا بن جائے (۱) اسی اللہ کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین کی اور وہ کوئی اولاد نہیں رکھتا ٗ نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا ساجھی ہے (اس کی بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے) اور ہر چیز کو اس نے پیدا کرکے ایک مناسب اندازہ ٹھہرادیا ہے ٗ ٗ

(۱۱) قرآن خوشخبری دیتا ہے

حم  تَنزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ (حم السجدة 41/14)

'' حم (۱) اتاری ہوئی ہے بڑے مہربان بہت رحم والے کی طرف سے (۲) (ایسی) کتاب ہے جس کی آیتوں کی واضح تفصیل کی گئی ہے ٗ (اس حال میں کہ) قرآن عربی زبان میں ہے ٗ اس قوم کے لیے جو جانتی ہے (۳) خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا ہے ٗ پھر بھی ان کی اکثریت نے منہ پھیر لیا اور وہ سنتے ہی نہیں ٗ ٗ

(۱۲)قرآن     آداب   زندگی سکھاتا ہے قرآن یہ حکم دیتا ہے کہ اگر کوئی سلام کرے تو اسے اچھے الفاظ میں جواب دو ٗ قرآن سے صبر کی تعلیم ملتی ہے ٗ قرآن سے سچائی کی تعلیم ملتی ہے ٗ قرآن لوگوں میں اصلاح کرانا سکھاتا ہے ٗ یتیموں و مسکینوں کے حقوق ٗ میاں بیوی کے حقوق ٗ والدین اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی ٗ ایثار اور ہمدردی ٗ پڑوسی کے حقوق ٗ آداب مجلس ٗ جائیداد کی تقسیم ٗ اپنے ہاتھ کی کمائی کھانے ٗ سوال کرنے سے اور بے جا مانگنے کی مذمت ٗ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے اور کنجوسی کی ممانعت ٗ شکر کرنے کے فائدے ٗ ناشکری کے نقصانات ٗ استخارہ کرنا ٗ با ہم مشورہ کرنا ٗ آداب سفر ٗ کھانے پینے کے آداب 
(۱۳)عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا '' قرآن کا ماہر ان ملائکہ کے ساتھ ہے جو میر منشی ہیں اور نیکوکار ہیں ٗ اور جو شخص قرآن کو اٹکتا ہوا پڑھتا ہے اور اس میں وقت اٹھاتا ہے (وقت صرف کرتا ہے) اسکو دوہرا ثواب (ملتا) ہے (۱۷۴۵/۴ مسلم باب کتاب الصلواۃ ٗ نسائی )
(۱۴)قران مجید پر عمل کرنے والے اللہ تعالیٰ کے ولی اور اسکے مقرب ہیں (مسند احمد)
(۱۵)قرآن مجید پڑھو وہ تلاوت کرنے والوں کا روز قیامت سفارشی بنے گا
مزید تفصیل کے لیے میری کتاب '' حقوق القرآن ٗ ٗ
کا مطالعہ کیجئے اس لنک سے ڈون لوڈ کرسکتے ہیں
http://ia600504.us.archive.org/33/items/HuququlQuran-1/HuquqQ1.pdf
http://ia600801.us.archive.org/5/items/HuququlQuran-2/HuquqQ2.pdf

تالیف مرزا احتشام الدین احمد Email : mirzaehtesham1950@gmail.com
http://muslimislambooks.blogspot.com


--
For more information: http://global-right-path.net16.net
Facebook: irshad2000ca
http://www.facebook.com/irshad2000ca
Twitter: @GlobalRightPath
https://twitter.com/GlobalRightPath
Linkedin: noor.e.islaam@gmail.com
Google+: noor.e.islaam@gmail.com
A Single Machine May Replace Thousands of Human, BUT Not a Single Human Can Replace a Single Machine
Global Anthem - Change Our World, My Love for Humanity, A True Love
http://youtu.be/iGLviBqk6W8
.
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Global-Right-Path" group
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Global-Right-Path" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to global-right-path+unsubscribe@googlegroups.com.
To post to this group, send email to global-right-path@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/global-right-path.
To view this discussion on the web visit https://groups.google.com/d/msgid/global-right-path/CAD5UdBjv%2B0iSekKowaQzgk6w-OC7p%3DmX7ZcLLjYTxm5A_f3Bgw%40mail.gmail.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment