Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Saturday 24 September 2016

))))Vu & Company(((( بھارتی دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کے خلاف پشتون قبائل کا چمن میں احتجاج

بھارتی دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کے خلاف پشتون قبائل کا چمن میں احتجاج



چمن (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی دھمکیوں اور اشتعال انگیزیوں کیخلاف پشتون قبائل نے چمن میں احتجاج کیا اور ریلی نکالی اور بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہاکہ دشمن دیکھ لے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔ قبائلیوں کا کہناتھاکہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ہزاروں پشتون سرحدی قبائل نے ڈی سی کمپلیکس چمن سے چمن پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ۔اس موقع پر مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے اور مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ بھارت جان لے پاکستان برما نہیں۔پشتون قبائل نے بھارت کو پیغام دیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا،اس موقع پر قبائلیوں نے حلف لیتے ہوئے کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مغربی سرحد کے پشتون قبائل سیسہ پلائی دیوار بن کر لڑیں گے۔


--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment