Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Monday, 22 June 2015

))))Vu & Company(((( RE: Fazail-e-Quran Majeed (Urdu)( فضائل قرآن مجيد) Part 1 of 2


 Allah save all muslims

Date: Mon, 22 Jun 2015 00:30:34 +0300
Subject: Fazail-e-Quran Majeed (Urdu)( فضائل قرآن مجيد) Part 1 of 2
From: mirzaehtesham1950@gmail.com
To: alaaabosamra33@hotmail.com

 

فضائل قرآن کریم

Fazail-e-Quran Majeed (Urdu)

The Blessings of the Quran Urdu, Fazayel-e-Quran Kareem pdf, Fazail e Quraan,  Quran-k-Fazail, Quran-kay-Fazail, Fazail Quran Majid, Quran Fazail,  

مزید تفصیل کے لیے میری کتاب '' حقوق القرآن ٗ ٗ
کا مطالعہ کیجئے اس لنک سے ڈون لوڈ کرسکتے ہیں
http://ia600504.us.archive.org/33/items/HuququlQuran-1/HuquqQ1.pdf
http://ia600801.us.archive.org/5/items/HuququlQuran-2/HuquqQ2.pdf
تالیف مرزا احتشام الدین احمد
(1)
قرآن اندھیروں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے  (صفحہ ۱۰)
(2) قرآن ایسی کتاب ہے جو سچے دین حق اور

راہ راست کی طرف رہنمائی کرتی ہے (صفحہ ۱۰)
(3) قرآن تمام جہان والوں کے لیے نصیحت ہے (صفحہ ۱۱)
 (4) قرآن رحمت ہے مومنوں کے لیے (صفحہ ۱۳)
 (5) قرآن سے ہدایت ملتی ہے (صفحہ ۱۴)
(6) قرآن مبارک کتاب ہے بڑی برکت والی کتاب ہے (صفحہ ۱۵)
 (7) قرآن کریم حکمت سے لبریز ہے (صفحہ ۱۶)
 (8) قرآن کریم میں شفا ہے (صفحہ ۱۶)
(9) اللہ تعالیٰ قرآن کے ذریعہ لوگوں کو بلند کرتا ہے (صفحہ ۱۷)
(10) قرآن حق و باطل ٗ توحید و شرک ٗ عدل و ظلم میں فرق کرنے والی کتاب فرقان ہے (صفحہ ۱۷)
(11) قرآن خوشخبری دیتا ہے (صفحہ ۱۸)
(12) قرآن آداب زندگی سکھاتا ہے (صفحہ ۱۹)
(12a) قرآن صبر کی تعلیم دیتا ہے (صفحہ ۱۹)
(12b) قرآن سچائی کی تعلیم دیتا ہے (صفحہ ۱۹)
(12c)قرآن لوگوں میں صلح سکھاتا ہے (صفحہ ۲۰)
(13) قرآن کے مخصوص سورتوں کے فضائل (صفحہ ۲۰) 
(13a) سورہّ فاتحہ کی فضیلت
(صفحہ ۲۱) 
(13b) سورہّ بقرہ کی فضیلت
(صفحہ ۲۱) 
(13c) سورہّ کہف کی فضیلت
(صفحہ ۲۲) 
(13d)سورہّ فتح کی فضیلت
(صفحہ ۲۲) 
(13e) سورہّ اخلاص کی فضیلت
(صفحہ ۲۳) 
(13f) سور ۃ معوذات (سورہّ اخلاص ٗ فلق ٗ ناس) کی فضیلت
(صفحہ ۲۳) 
(14) مسجد میں قرآن سکھانے اور تلاوت کرنے کی فضیلت
(صفحہ ۲۴) 
(15)اپنے آپ قرآن پاک تلاوت کرنے کا ثواب
(صفحہ ۲۴) 
(16) نماز میں قرآن پڑھنے کی فضیلت
(صفحہ ۲۴) 

فضائل قرآن مجید

قرآن مجید اللہ رب العالمین کا کلام ہے جو تمام الہامی کتب سے بڑھ کر عظمت خیر و برکت ٗ حکمت سے بھر پور کتاب ہے قرآن مجید کے فضائل جاننا ہوتو اس مبارک کتاب کے صفاتی نام پہلے معلوم کرلیجئے ۔

 

قرآن مجید کے کچھ نام یہ ہیں

  اَلْکِتَابُ (لکھا گیا) ٗ  اَلْفُرْقَانُ (فرق کرنے والا) ٗ اَلذِّکْرُ (نصیحت)

ٗ اَلتَّنْزِيْلُ (نازل شدہ) ٗ اَلْحَقُّ(حق اورسچ) ٗ اَحْسَنَ الْحَدِيْثِ(بہترین کلاؒ م) ٗ بُرْهَانٌ(واضح دلیل)

 

قرآن کے صفاتی نام یہ ہیں

 مَجِيْدٌ(نفع بخشنے والا) ٗ کَرِيمٌ(عزت والا) ٗ عَظِيْمٌ(عظمت والا) ٗ عَزِيْزٌ(بے مثال اور نادر) ٗ نُوْرٌ(روشنی) ٗ مَوْعِظَةٌ(ایسی نصیحت جس میں ڈرایا جائے) ٗ شِفَاءٌ(شفاء) ٗ هُدَى(ہدایت) ٗ

رَحْمَةٌ (رحمت) ٗ مُبَارَکٌ(برکت والا) ٗ مُبِيْنٌ (کھول کر اور صاف بیان کرنے والا) ٗ حَکِيْمٌ(حکمت سے لبریز) ٗ عَلِیٌّ(بلند مرتبہ) ٗ بَشِيْرٌ(بشارت دینے والا) ٗ نَذِيْرٌ(ڈرانے والا) ٗ مُصَدِّقٌ(تصدیق کرنے والا) ٗ مُهَيْمِنٌ(حفاظت کرنے والا) وغیرہ ۔ 
قرآن کریم کے فضائل بہت زیادہ ہیں ٗ قرآن مجید اپنے پڑھنے والوں کو اندھیروں سے نکالتا ہے روشنی کی طرف لے جاتا ہے اس میں ہدایت ہے جو نصیحت حاصل کرتے ہیں قرآن مجید سراپا رحمت ہے ٗ یہ برکت والی کتاب ہے اس میں انسانوں کے لیے شفاء ہے ٗ اور اپنے پڑھنے والوں کے لیے شفاعت کرے گا قیامت کے دن ٗ قرآن کریم کا صرف ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں 
اے مسلمان بصارت و بصیرت رکھنے والے بھا ئیو ٗ قرآن پاک کی قدر کرو ٗ اسکی تلاوت روز کرو ٗ اسکو سمجھ کر پڑھو ٗ اسکی آیات میں تدبر کرو ۔ اسکے فضائل جاننے کے لیے بہت ساری کتابیں پڑھو 

No comments:

Post a Comment