Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Tuesday, 5 January 2016

))))Vu & Company(((( علم کی باتیں


علم کی باتیں

دوسروں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے سے بڑی بڑی محبتیں جنم لیتی ہیں۔

 آپ کا ایک لفط زخم بھی لگا سکتا ہے اور مرہم بھی بن سکتا ہے ، اختیار آپ کے پاس ہے۔

 زندگی کا ہم پر کتنا بڑا احسان ہے کہ وہ ہم سے صرف ایک بار روٹھتی ہے۔

کچھ لوگ خطوں کی طرح ہوتے ہیں کہ جنہیں بار بار پڑھ کر بھی دل نہیں بھرتا۔

 کچھ لوگ نگاہ کی طرح ہوتے ہیں کہ جو اگر ساتھ ہوں تو اندھیروں میں بھی منزلیں مل جاتی ہیں۔

 کچھ لوگ گھر کی طرح ہوتے ہیں۔ وہ چاہے کتنا بھی دور کیوں نہ ہوں ، دل ان کی روح میں سمٹ جانے کو بے چین رہتا ہے۔

 سنجیدہ بنو لیکن تلخ مزاج نہیں۔ بہادر بنو مگر جلد باز نہیں۔ حلیم بنو مگر غلامی کی حد تک نہ پہنچو۔ 

پیار ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے آگے ہر دیوار ٹکڑے ہو جاتی ہے۔

 پرانا تجربہ نئی تعمیر کی بنیاد ہوتا ہے۔

 صابر بنو مگر کمینہ پن اختیار نہ کرو۔ مستقبل مزاج بنو لیکن ضدی نہ بنو۔

 جب محبت کامل ہو جاے تو ادب کی شرط ختم ہو جاتی ہے۔

 ٹھوکر وہی کھاتا ہے جو راستے کے پتھر نہیں ہٹاتا۔ 

معاشرہ پر تمہارا اس سے بڑا احسان اور کوئی نہیں ہوگا کہ تم خود سنور جاو ۔

 ہر عمل کے اندر اس کا انجام یوں چھپا ہوتا ہے جیسے کسی بیچ میں کوئی درخت۔

 ناکامی کے اسباب ہمیشہ آدمی کے اندر ہوتے ہیں مگر وہ انہیں دوسروں میں تلاش کرتا ہے۔

 انسان بہت کچھ تقدیر پر جبکہ تقدیر بہت کچھ انسان پر چھوڑتی ہے

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment