Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Friday, 2 September 2016

))))Vu & Company(((( محبتوں میں ہر ایک لمحہ وصال ہو گا یہ طے ہوا تھا

محبتوں میں ہر ایک لمحہ وصال ہو گا یہ طے ہوا تھا
بچھڑ کے بھی ایک دوسرے کا خیال ہو گا یہ طے ہوا تھا


یہ کیا کہ سانسیں اُکھڑ رہی ہیں سفر کے آغاز سے ہی یاروں

کوئی بھی تھک کر نہ راستے میں نڈھال ہوگا یہ طے ہوا تھا

جدا ہوئےتو کیا ہوا پھر یہی تو دستورِزندگی ہے
جدائیوں میں نہ قربتوں کا ملال ہوگا یہ طے ہوا تھا

وہی ہوا نہ بدلتے موسم میں تم نے ہم کو بھلا دیا نہ
کوئی بھی رت ہو نا چاہتوں کو زوال ہوگا یہ طے ہوا تھا

چلو کہ کشتیوں کو جلا دیں گمنان ساحلوں پر
کہ اب وہاں سے نہ واپسی کا سوال ہوگا یہ طے ہوا تھا

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment