وہم وگمان کی بنیاد پرپروان چڑھے خیالات اور تصورات کے مطابق زندگی گذارنے سے بہتر یہ ہے کہ آپ زندگی میں اپنی مصروفیات اور امیدوں کو محدود کریں، اور اسے قلم بند کرکے اپنی لائیبریری کے سامنے چسپاں کردیں، تاکہ ہمہ وقت آپ کی نظریں اس پر پڑتی رہیں اور آپ ان مقاصد وامیدوں کے مطابق اپنی شخصیت کا جائزہ لیتے رہیں۔
ذیل میں ہم چند انتہائی مفید مقاصد پیش کررہے ہیں، جو آپ کے لئے انشاء اللہ کارآمد ثابت ہونگے۔
میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کی کوشش کروں گا۔
میں ہر وقت اخلاص کا جائزہ لیتا رہوں گا۔
مجھے قرآن مجید مکمل حفظ کرنا ہے۔
مجھے شرعی علم میں اضافہ کرنا ہے۔
مجھے دلوں کی اصلاح اور اس کی شفا کا اہتمام کرنا ہے۔
مجھے جسمانی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔
مجھے اپنی ذات میں رحم وکرم کے جذبات پیدا کرنے ہیں۔
میں اذان سے پہلے مسجد جاؤں گا۔
میں ہر روز صدقہ دوں گا۔
مجھے اپنے اہل وعیال پر جملہ اخراجات کا جائزہ لینا ہے۔
مجھے میرے ہر کام کا جائزہ لینا ہے۔
میں سب سے پہلے اپنے گھر میں کامیاب بنوں گا۔
میں دین کے سلسلے میں کسی چیز سے سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
مجھے دوسروں کی رہنمائی کرنا ہے۔
غیرموجود لوگوں کی جانب سے میں دفاع کروں گا۔
میں اپنے نفس کا انتقام نہیں لوں گا۔
میں اپنے بارے میں کسی پر غصہ نہیں ہونگا۔
میں فیصلہ صادر کرنے سے پہلے طرفین کو بغور سنوں گا۔
میں دوسروں پر اپنے آپ کے حقوق نہیں ڈالوں گا۔
میں کل کے کام کی آج ہی منصوبہ بندی کروں گا۔
میں اپنے باتوں کی کمزوری پر نگاہ رکھوں گا۔
میری چاہت یہ ہو کہ دوسرےلوگ کامیاب ہوجائیں۔
میں غلطی سے بچوں گا، اور اگر غلطی ہوجائے تو پھر اس سے مستفیدہوں گا۔
میری یہ کوشش رہے گی کہ میں اپنی ذات ، شخصیت اور کام میں سلیقہ مندی، اور منصوبہ بندی کا مظاہرہ کروں گا۔
میں اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے تمام تر صلاحیتوں اور کوششوں سے کام لوں گا۔
مجھے اپنی خوبیوں کو مزید چمکانا ہے۔
میں تمام کاموں میں مبادیات کا خیال رکھوں گا۔
میں حالات واوقات کا رونا بھی نہیں روں گا۔
میں اپنے متعلق اموراور دائرۂ عمل پر توجہ مرکوز رکھوں گا۔
میری زبان پر ہوگا۔۔میں کوشش کرتا ہوں، میں تجربہ کرتا ہوں، میں محنت کرتا ہوں، مجھے سیکھنا چاہئے، یہ بات ناممکن نہیں،، کون سی چیز رکاوٹ بن سکتی ہے۔۔۔
مجھے پتہ ہے،کہ جو بھی مجھ سے درست کام ہوا وہ میری محنت کا نتیجہ ہے، لہٰذا مجھے اپنے نفس کا منصفانہ جائزہ لینا ہے، اور نفس پر بھروسہ غلطی کو نظر انداز کرنا ہے، لہٰذا مجھے اس کے تدارک کے لئے کام کرنا ہے۔
مجھے اس پر یقین نہیں ہے کہ مخلوق سے کوئی محفوظ رہ سکتا ہے، لہٰذا میں اپنی توانائی اور اوقات ان میں مصروف کروں اور ان سے بات چیت کروں، مجھے نہیں لگتا کہ ان کے ساتھ بات چیت سے مجھے نفع حاصل ہو، ہاں میں ان سے بات کرکے اپنے عیوب کی اصلاح کرسکتا ہوں۔
درود وسلام ہو نبی پاک ﷺ پر
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment