Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Tuesday 15 March 2016

))))Vu & Company(((( کتے کی دم پر ہاتھی کا پاؤں


کتے کی دم پر ہاتھی کا پاؤں

روزولٹ ہوٹل کا شمار امریکہ کے تاریخی ہوٹلوں میں ہوتا ھے جس کی اوپننگ ۱۹۲۴ میں ہوئی اور یہ دنیا کے مہنگے ترین علاقے مین ہیٹن نیویارک میں واقع ہے۔ اس میں ۱۰۱۵ کمرے ہیں اور ۵۲ لگژری سوئیٹس ہیں۔
یہ اچھے وقتوں کی بات ہے ، جب ہم زرا کم کرپٹ ہوا کرتے تھے اور ہمارے ادارے انسان چلایا کرتے تھے۔ ۱۹۷۹ میں پی آئی اے نے اس ہوٹل کو اس وقت لیز پر لیا جب اس کا بزنس کچھ مندا چل رہا تھا۔ پی آئی اے کے انوسٹمنٹ آرم نے ایک سعودی پرنس کے ذریعے یہ شاندار ڈیل کی جس کے مطابق ۲۰ سال بعد پی آئی اے اس ہوٹل کو خرید سکتا تھا۔ ۹۰ کی دہائی میں ہوٹل کے مالک نے کورٹ میں مقدمہ کردیا کہ جس معاہدے کے تحت پی آئی اے یہ ہوٹل خریدنے جارہا ہے ، اس سے ملنے والی رقم مارکیٹ ویلیو سے بہت کم ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ اپنے سفارتخانے کے ہمراہ امریکی کورٹ میں گئی اور مقدمہ جیت لائی۔ جس کے نیتجے میں ۱۹۹۹ میں پی آئی اے کو صرف ساڑھے۳۶ملین ڈالرمیں یہ ہوٹل مل گیا۔
 ۲۰۰۵میں مشرف دور میں پی آئی اے نے سعودی پرنس کو ۴۰ ملین ڈالر دے کر اس کے روز ویلٹ ہوٹل میں موجود چند پرسنٹ Rose Hotel ئیرز بھی خرید لئے۔ مشرف دور میں ۲۰۰۶ اور ۲۰۰۷ میں پی آئی اے نے اس ہوٹل کی تزئین و آرائش پر ۶۵ملین ڈالر خرچ کئے۔۲۰۰۹ میں پی آئی اے نے اس ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو کروائی اور اسے ایک بلین ڈالر، یعنی ۱۰۰۰ ملین ڈالر کے عوض بیچنے پر لگادیا۔ بدقسمتی سےاس وقت امریکہ کی اکانومی اور ہاؤسنگ مارکیٹ کریش ہوچکی تھی جس کی وجہ سے یہ ہوٹل بک نہ سکا۔ پھر پی آئی اے نے اسے سیل کرنے کا پلان واپس لے لیا۔
اس ہوٹل کے اردگرد واقع کچھ ہوٹل پچھلے چند ماہ میں فروخت ہوئے ہیں جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ ہوٹل سیکٹر میں انویسٹمنٹ آجکل پھر گرم ہوچکی ہے۔ روزویلٹ کے سٹینڈرڈ کے جتنے بھی ہوٹل مین ہیٹن کے علاقے میں پچھلے ڈیڑھ سال میں بکے ہیں، ان کی اوسط قیمت ۱۰ سے ۱۴ لاکھ ڈالر فی کمرہ رہی ہے۔ روزویلٹ میں ۱۰۱۵ کمرے ہیں اور ۵۲ انتہائی لگژری سویٹس۔ اس حساب سے اس ہوٹل کی قیمت کم سے کم بھی ۱۲۰۰ ملین ڈالر یعنی ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر تک آنی چاہیے۔
کہا جارہا ہے کہ حکومت کا پی آئی اے کو پرائیویٹائز کرنے کا اصل مقصد یہ ہوٹل بیچنا ہے۔ اور آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ حکومت نے اس ہوٹل کا سودا اپنے قریبی فرنٹ مین میاں منشا کے ساتھ کردیا ہے۔
جاننا چاہیں گے کہ یہ ہوٹل جس کی مارکیٹ ویلیو ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر ہے، وہ حکومت نے کتنے میں بیچا ہے؟
چلیں، میں پورے اعتماد سے آپ کو بتا دیتا ہوں۔ یہ ہوٹل نوازشریف نے تقریباً ۹ ملین ڈالر میں بیچا ہے، یعنی اصل قیمت کا ایک پرسنٹ سے بھی کم۔
جب نیب پنجاب میں کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کرتی ہے تو ایسے ہی میاں برادران کی چیخیں نہیں نکلتی۔ جب کتے کی دم پر ہاتھی کا پاؤں آتا ہے تو وہ بہت تڑپتا ہے۔
روزویلٹ کے نام پر ایک بلین ڈالر سے زائد کا چونا لگانے والا اگر اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات پر چیاؤں چیاؤں نہ کرے تو کیا میاؤں میاؤں کرے؟؟؟

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment