Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Tuesday, 7 June 2016

Re: ))))Vu & Company(((( دوسروں کے لیے ولولہ انگیز ی

Nice...

On 6 Jun 2016 10:02 a.m., "Jhuley Lal" <jhulaylall@gmail.com> wrote:
دوسروں کےلیے ولولہ انگیزی

جیسے ہم عمر بھر کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں، عین اسی طرح ہم دوسروں کو بھی کچھ نہ کچھ سکھاتے رہتے ہیں۔ درحقیقت جب ہم اپنی کسی خواہش یا ضرورت کا اظہار کسی دوسرے شخص کے سامنے کرتے ہیں، تو یہی موقع ہوتا ہے جب ہم، جہاں تک ممکن ہو، بہترین طریقہ کے ذریعے کچھ نہ کچھ سیکھتے ہوتے ہیں۔ اس کتاب کی تصنیف کی وجہ تسمیہ بھی یہی ہے۔ جب میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد کو ایک طویل عرصے تک کچھ نہ کچھ بتاتا ہوں تو میں اس وقت انہیں وہ سبق دے رہا ہوتا ہوں، جو میں زیادہ سے زیادہ سیکھنا چاہتا ہوں، یعنی ایک ولولہ انگیزی زندگی کیسے اختیار کی جائے اور دوسروں کے لیے ولولہ انگیز بننے کے لیے کیا طریق اپنائے جائیں۔ اس اندازفکر کو اپناتے ہوئے ہمارے لیے ازحد ضروری ہے کہ ہم ولولہ انگیزیت پر مبنی توانائی اور قوت میں اضافے کے لیے شعوری کوشش کریں کیونکہ اس طریقے کے ذریعے ہم ایک روحانی طالب علم اور روحانی استاد دونوں بن سکیں گے۔ روحانی پیشوائوں اور روحانی اساتذہ نے اپنی رزمرہ زندگی میں اپنی متحرک توانائی اور روحانی تشخص کے حوالے سے اس حد تک کمال اور معرفت حاصل کر لی ہے کہ صرف ان کی موجودگی ہی دوسروں کے لیے ولولہ انگیز ثابت ہو سکتی ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم بھی یہی معیار اپنا لیں۔ 

ان صفات میں، میں جس قسم کی تدریس کی بات کر رہا ہوں، اس کے لیے نہ تو عالم و فاضل ہونے کی ضرورت ہے، اور نہ ہی کسی قسم کی تدریسی منصوبہ بندی سے کام لینا پڑتا ہے اور نہ ہی تعلیمی و تدریسی رفتار ترقی کے لیے اطلاع نامے موجود ہوتے ہیں بلکہ میں تو روزمرہ زندگی کے ان امور کے متعلق بات کر رہا ہوں، جن کی تدریس کے ذریعے ہم تمام انسانوں کے لیے ولولہ انگیز ثابت ہوسکتے ہیں… اور یہی تصور اور نظریہ اس باب کی بنیاد ہے۔ ہمدردی و شفقت کا اظہار، ولولہ انگیزی اور تخلیقی ترنگ کی بنیاد:

کچھ ہی عرصے کی بات ہے کہ میں اور میرے تین بچے ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ہم کھانے سے لطف اندوز بھی ہو رہے تھے اور گپ شپ بھی لگا رہے تھے تو ایک نوجوان لڑکے جو ابھی ابھی کھانے پینے کی اشیاء خرید کر لایا تھا، کو کسی وجہ سے ٹھوکر لگی اور تمام اشیائے خوردونوش ادھر ادھر بکھر گئیں۔ اس کے والدین فوراً ہی اس کی مدد کو پہنچے اور نفیس طبع منیجرنے بغیر کوئی اضافی قیمت کے کھانا دوبارہ فراہم کر دیا۔ لڑکا گھبرا گیا تھا اور لوگ ان اشیاء کے خوردونوش کے گرنے کے باعث تھوڑی دیر کے لیے پریشان ہو گئے تھے، ورنہ ہر چیز دوست حالت میں تھی اور صورتحال نہایت ہی عمدہ اور حوصلہ افزا تھی۔ حالانکہ یہ کچرا ریسٹورنٹ میں موجود گاہکوں کے لیے پریشانی اور الجھن کا باعث بن رہا تھا لیکن نہ تو بچے کے والدین اور نہ ہی ریسٹورنٹ کے کسی ملازم نے اس کچرے کو اٹھانے کی کوشش کی۔ میں نے چند لمحے تو انتظار کیا لیکن پھر اٹھا اور ایک خالی ٹرے لے کر اس میں یہ سب کچرا ڈالا اور اسے کچرے والی ٹوکری میں ڈال دیا۔ 

پھر میں چپ چاپ اپنی نشست پر آ کر بیٹھ گیا۔ایک عورت جو میری بے خبری کے عالم میں یہ تمام منظر دیکھ رہی تھی، ہمارے پاس آئی۔ پھر اس نے میرے نوجوان بچوں کومخاطب کیا: ''اے لڑکیو تمہارے باپ نے اپنے اس عمل کے ذریعے تمہیں ایک سبق سکھایا ہے… یعنی اس نے اپنے طرزعمل کے باعث خود کو ایک ہمدرد اور شفیق ہستی ظاہر کیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئے کسی بھی شخص نے اس کچرے کو صاف کرنے کی کوشش نہیں کی مگر تمہارے باپ نے کچرا اٹھانے میں کوئی جھجک یا شرم محسوس نہیں کی۔ تمہارے باپ نے مجھ میں ولولہ انگیزی اور ترنگ و امنگ پیدا کر دی اور مجھے امید ہے کہ تم میں بھی ولولہ انگیزی اور تخلیقی ترنگ پیدا ہو گئی ہوگی۔'' جب وہ ہم سے رخصت ہوئی تو میری بچیاں مسکرا پڑیں کیونکہ میرا یہ طرزعمل، ان کے لیے کوئی نئی بات نہ تھی۔ اس قصے کو سنانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی اپنی اندرونی ترنگ اور ولولہ انگیزی پر مبنی محبت و شفقت اور ہمدردی کا ایک سادہ عمل کسی بھی ذمہ دار شہری کے لیے کتابوں اور تدریس سے زیادہ ولولہ انگیز ثابت ہو سکتا ہے۔ میں نے صرف فرش پر گرے ہوئے چکنے کچرے کو صاف کیا، وگرنہ میں کسی کو بھی متاثر نہیں کر نا چاہتا تھا، اور یہ نظریہ اور تصور اس باب کا لب لباب ہے۔ جب ہم اپنے روشن ضمیر اور شعور کے ذریعے اپنی اس انا سے نجات حاصل کرتے ہیں جو یہ کہتا ہے: ''میں یہ گندہ کھانا نہیں اٹھائوں گا کیونکہ صفائی میرا کام نہیں ہے۔'' اور اس کی بجائے ہم یہ کہتے ہیں: ''میں کسی کے لیے کیسے کام آ سکتا ہوں؟'' تو پھر ہم اپنے اس عمل کے ذریعے ہر اس شخص کے لیے ولولہ انگیزی اور ترنگ و جوش کا ایک مثبت اور روشن ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں جس میں موجود روحانی توانائی، روحانیت سے بھرپور ہمارے افعال کے عین مطابق ہوتی ہے۔

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment