شعائر اللہ کی تعظیم
عظیم کا اطلاق شعائر اللہ پر بھی ہوتا ہے جس کا حکم خود اللہ رب العزت نے قرآن حکیم میں دیا ہے۔ اور اس تعظیم کو دلوں کا تقویٰ قرار دیا ہے۔ اس کی درج ذیل مثالیں ہیں:
(1) صفا و مروہ کی تعظیم
صفا و مروہ دو پہاڑ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ایک صالح بندی سیدہ ہاجرہ اور ان کے بیٹے اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت اسماعیل علیہما السلام کی نسبت سے شعائر اللہ قرار پائے ان کی تعظیم بھی واجب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی حجاج کرام ان کے درمیان سعی کرتے ہیں جو ان کی تعظیم ہے۔
(2) قربانی کے جانور کی تعظیم
قرآن مجید میں قربانی کے جانوروں کو بھی شعائر اللہ قرار دیا گیا ہے،پس ان کی تعظیم بھی واجب ہے۔
(3) اَیام و شہورِ مقدّسہ کی تعظیم
تعظیم کا اطلاق مخصوص ایام اور بعض مقدس شہور پر بھی ہوتا ہے۔ �مثلا یوم جمعہ، پیر، عیدین، شبِ قدر، شبِ برات اور یوم عاشورہ کی تعظیم و احترام۔
اسی طرح چار مہینوں کی حرمت نصِ قطعی سے ثابت ہے جو یہ ہیں: رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم۔
(4) اَماکنِ مقدسہ کی تعظیم
تعظیم کا اطلاق بعض مقدّس مقامات پر بھی ہوتا ہے جن کی حرمت و تکریم قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ مثلاً مکہ مکرّمہ، مدینہ منورہ، مسجدِ حرام، مسجدِ نبوی، مسجدِ اَقصیٰ، شام اور مقدس وادی طویٰ۔
آئندہ صفحات میں اس اجمال کی تفصیل علیحدہ علیحدہ آرہی ہے۔
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment