Search Papers On This Blog. Just Write The Name Of The Course

Wednesday, 27 April 2016

))))Vu & Company(((( ہوس گھائل کرے مجھ کو نظروں کے تیر سے


ہوس گھائل کرے مجھ کو نظروں کے تیر سے
اُس گھڑی کرتی ہوں شکوہ کاتبِ تقدیر سے

ہائے مجھ عورت کی قسمت کیا بتاؤں کیا کہوں
کاٹتا ہے میری شہہ رگ باپ بھی شمشیر سے

غیر چُن دیتے ہیں مجھ کو جیتے جی دیوار میں
اپنے غیرت میں جکڑتے ہیں مجھے زنجیر سے

سارےرشتے مجھ کو عبرت ناک سزا دیتے ہیں
مانگتا ہے مال و زر شوہر بھی مجھ دلگیر سے 

ٌاور جب تیزاب سے جھلسا دیا جائے جائے مجھے
ہر کسی کو خوف آتا ہے مری تصویر سے

عمر بھر خدمت کروں پھر بھی ہو جاتی ہوں میں
گھر سے باہر تین لفظوں کی فقط تحریر سے

اے رضا !! مردوں سے میرا ہے فقط اِک سوال ہے
کب میں جیوں گی دنیا میں عزت اور توقیر سے؟

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment