حضرت عبداللہ ابن عمررضی اللہ عنہ نبی کریم محبوب کائناتﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت جبرئیل علیہ سلام بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور سوال کیا، یا رسول اللہ! مجھے بتائیے کہ اسلام کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: اسلام یہ ہے کہ تو اس بات کی شہادت دے کہ اللہ کے سواء کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے، حج و عمرہ کرے، غسلِ جنابت کرے، کامل وضو کرے اور ماہِ رمضان کے روزے رکھے۔ حضرت جبرئیل علیہ سلام نے عرض کیا: جب میں یہ سب کچھ کر لوں تو کیا میں مسلمان ہوں؟ آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں! جبرئیل علیہ سلام نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے۔
(صحیح ابن خزیمہ) ٭
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ رحمت کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا، قیامت کے دن میری امت کے لوگ اس حال میں بلائے جائینگے کہ انکے چہرے اور ہاتھ پائوں وضو کے اثر سے چمکدار سفید ہو نگے، لہٰذا جو کوئی تم میں سے اپنی اس سفیدی کو بڑھا سکے اسے بڑھانا چاہیے۔
(بخاری، مسلم) ٭
حضرت ابوالدردائ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ رحمت خداصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ہی وہ پہلاشخص ہونگا جسے قیامت کے دن اذن سجود ملے گا اور میں ہی وہ شخص ہوں جو اپنے سر کو اٹھائے گا، میں اپنے سامنے دیکھوں گا تو دیگر امتوں میں سے اپنی امت کو پہچان لوں گا۔ میرے عقب میں بھی ایسا ہی ہو گا، دائیں اور بائیں بھی ایسا ہی ہو گا۔ ایک شخص نے عرض کیا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ حضرت نوح علیہ سلام سے لے کر اپنی امت تک اتنی امتوں میں سے اپنی امت کو کیسے شناخت فرمائینگے، آپ نے فرمایا: میرے امتی! وضو کے اثر سے سفید پیشانیوں، منور ہاتھ پائوں والے ہونگے۔ انکے علاوہ ایسا کسی اور کیلئے نہیں ہو گا اور میں انہیں اس طرح بھی پہچان لوں گا کہ انکے نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیئے جائینگے اور میں انہیں جان لوں گا کہ انکے بچے انہیں اپنی سفارش سے بخشوانے کیلئے انکے آگے آگے ڈور رہے ہوں گے۔ (احمد بن حنبل، الترغیب والترہیب)
ربط
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment