اقوالِ نقرئی
نیامت علی مرتضئ
۱۔ مرد کا ایمان اس وقت مکمل ہوتا ہے جب وہ یہ سمجھے کہ اس کی بیوی دنیا کی حسین ترین عورت ہے اور عورت کا ایمان اس وقت مکمل ہوتا ہے جب وہ یہ سمجھے کہ اس کے پاس دنیا کے تمام آسائشیں مو جود ہیں۔
۲۔ دوسروں کو سمجھانے میں جو مزا آتا ہے اور دوسروں سے سمجھنے میں جو کوفت ہوتی ہے آپس میں برابر ہیں۔
۳۔ انسان اس طرف جاتا ہے جس طرف اسے عزت حاصل ہو اور جدھر اسے خفت کاسامنا کرنا پڑے ادھر جانا اس کو دشوار ہوتا ہے ۔
۴۔ دوسروں کو بے وقوف سمجھنے سے زیادہ آسان کام شاید دنیا میں نہیں ۔
۵۔ انسان اگر نقاب پوش نہ ہوتا تو زندگی نا ممکن ہو جاتی۔
۶۔ یہ انسانی بصیرت کا المیہ ہے کہ اسے کسی بھی چیز کی قدر اس وقت ہوتی ہے
جب وہ چھن جاتی ہے۔
۷۔ جو شخص رشتوں کا تقدس زندگی سے بھی زیادہ کرے وہی اصل میں انسان کہلانے کا مستحق ہے۔
۸۔ انسان کو قدرت نے آگے دیکھنے والا بنایا ہے لیکن ستم یہ ہے کہ وہ آگے کو دیکھنے کی بجائے ادھر ادھر دیکھتا ہے یا پیچھے کو دیکھتا ہے۔
۹۔ کیسی عجیب بات ہے کہ انسان کو اپنے بہترین دوست کی تلاش ہوتی ہے جبکہ وہ اس کے اندر ہوتا ہے اور انسان اپنے بد ترین دشمن سے بچنے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ بھی اس کے اندر ہی ہوتا ہے۔
۱۰۔ کبھی سفید بال بڑھاپے کی علامت ہوا کرتے تھے لیکن آج کل وہ ٹینشن کی علامت ہیں۔
۱۱۔ فاسٹ فوڈ زندگی میں بھی تیزی لاتی ہے اور انسان جلد ہی اپنی آخری منزل کی طرف روانہ ہو جاتا ہے۔
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Vu and Company" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to vu-and-company+unsubscribe@googlegroups.com.
Visit this group at https://groups.google.com/group/vu-and-company.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.
No comments:
Post a Comment